شوبز سمیت دیگر شعبوں میں شہرت حاصل کرنے والی شخصیات کے سیکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں مداح ہیں اور سب کی ہی اپنی پسندیدہ شخصیت سے ملاقات کی خواہش رہتے ہیں۔
ایک ایسی ہی کہانی فیصل آباد میں تقریب کے دوران دیکھنے میں آئی جہاں ماہرہ خان کو دیکھ کر نوجوان مداح خوشی میں جذبات پر قابو نہ رکھ سکا اور زار و قطار اسٹیج پر رو دیا۔
نوجوان کا نام اور اس حوالے سے زیادہ تفصیل تو سامنے نہیں آئی تاہم ایونٹ کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ لڑکا ماہرہ خان کا کتنا بڑا مداح اور ملاقات پر کتنا زیادہ خوش تھا۔
نوجوان کو روتا دیکھ کر ماہرہ خان بھی حیران رہ گئیں تاہم اس موقع پر اُن کے چہرے پر خوشی سے آثار بھی نمایاں تھے۔ اسی کے ساتھ انہوں نے نوجوان کو حوصلہ دیا۔
اس دوران مائیک پر موجود شخص نے آبدیدہ نوجوان کو مشورہ دیا کہ ’شیر بنو شیر‘۔ اس کے بعد ماہرہ خان نے نوجوان کو بولا کہ میں اور تم ملکر ڈانس کریں گے۔
یہ تقریب اداکارہ کی نئی آنے والی رومانوی فلم نیلوفر کی پروموشن کے حوالے سے منعقد کی گئی تھی۔ اس فلم میں ماہرہ خان، فواد مرکزی کردار ادا کریں گے.









