نیوزی لینڈ میں چوری کی عجیب و غریب واردات: ملزم 50 لاکھ سے زائد مالیت کا ہیروں کا لاکٹ نگل گیا

نیوزی لینڈ میں ایک شخص پر عجیب و غریب انداز میں چوری کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس نے مبینہ طور پر ایک ایسا لاکٹ نگل لیا جس پر ہیرے جڑے ہوئے تھے۔

پولیس نے مقامی میڈیا کو بتایا ہے کہ وہ تاحال اس لاکٹ کو برآمد نہیں کر سکے ہیں۔ یہ انڈہ نما فبرگے لاکٹ تھا جس کی قیمت 19 ہزار 300 ڈالر (تقریباً 54 لاکھ پاکستانی روپے) ہے۔

گذشتہ جمعے کی دوپہر پولیس کو وسطی آکلینڈ میں پارٹرج جیولرز بلایا گیا تھا، جہاں کچھ ہی منٹ بعد ایک 32 سالہ شخص کو گرفتار کیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس شخص کا طبی معائنہ کر لیا ہے اور وہ اب بھی حراست میں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں