نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی ورکشاپ میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی شرکت، عمران خان کی ناراضگی اور وضاحتیں: ’ہمارے لوگ پہلے بھی اس کا حصہ رہے ہیں‘

29 نومبر کو اسلام آباد کی نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی میں 27ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کا انعقاد ہوا جس میں اراکین پارلیمنٹ، سینئر سول و ملٹری افسران، تعلیمی اداروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اس کانفرس میں پاکستان تحریکِ انصاف کے چند رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ نیشنل سکیورٹی ورکشاپ میں شامل ہونے والے پی ٹی آئی کے رہنماؤں میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 33 نوشہرہ سے کامیاب ہونے والے سید شاہ احد علی، سینٹر مشال یوسفزئی، خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی کے سپیکر بابر سلیم سواتی بھی شامل تھے۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کے اس کانفرنس میں شامل ہونے کے بعد پارٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے ردِ عمل سامنے آیا اور ان پر تنقید کا سلسلہ شروع ہوا۔

شوسل میڈیا پر تنقید کے بعد ان رہنماؤں نے اپنے اپنے انداز میں وضاحتی بیانات جاری کرنا شروع کیے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں