اسلام آباد:(روزنامہ جرأت) سینئر پولیس افسر کے گھر کام کرنے والی 13 سالہ فاطمہ اصغرکی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی۔ اسلام آباد میں 13 سال کی گھریلو ملازمہ کی ہلاکت کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جس میں بچی کی موت کی وجہ تشدد کو قرار دیا گیا ہے۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق جسمانی تشدد کے باعث بچی کے جسم میں شدید سوزش پیدا ہوئی، شدید چوٹوں اور سوزش سے بچی کے جسم میں خون کے لوتھڑے بن گئے، خون کے لوتھڑے بننے کے بعد بچی کو تھرومبو ایمبولزم کی کیفیت لاحق ہوئی۔ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تھرومبو ایمبولزم کے نتیجے میں بالآخر کارڈیو پلمونری اریسٹ ہوا جس سے بچی کا دل اور پھیپھڑوں نے کام کرنا بند کردیا۔ دوسری جانب کیس کے تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے بچی پرتشدد میں استعمال ہونے والی استری اور ڈنڈے برآمد کرلیے ہیں جب کہ گرفتار ملزم نے ملزمہ کے بچی پرتشدد سےمتعلق بھی بتادیا ہے۔ ملزم علی رضا نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ ملزمہ اکثربچی کوڈنڈے مارتی تھی، بچی کی حالت زیادہ خراب ہوئی تو پہلے پولیس لائن کے ڈسپینسر سے چیک اپ کرایا گیا تھا۔
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل




