walima bride murder case

گوجرانوالہ: ولیمے کے دن دلہن کا قتل، مرکزی ملزم کی کزن اور مقتولہ کی دوست گرفتار

گوجرانوالہ:(روزنامہ جرأت) ولیمے کے دن دلہن کے قتل کیس میں نامزد مقتولہ کی دوست ملزمہ عروب کو گرفتار کرلیا گیا۔تفتیشی حکام کے مطابق ملزمہ عروب مرکزی ملزم سرفراز کی کزن اور مقتولہ صباء کی دوست ہے۔
تفتیشی حکام نے بتایا کہ ملزمان کے بیرون ملک فرار کو روکنے کے لیے قانونی پراسیس مکمل کرلیا ہے، ملزمہ عروب اور سرفراز کے گھر والے ممکنہ واردات سے پہلے سے آگاہ تھے۔واضح رہے کہ ہفتے کو ولیمے سے واپسی پر دلہن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا، مقتولہ کے والد کی مدعیت میں 3 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، مقدمے میں لڑکی کی دوست بھی نامزد تھی۔ ملزم لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن لڑکی کے گھر والوں نے رشتے سے انکار کردیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں