جکارتہ:(روزنامہ جرأت) انڈونیشیا کی کینڈی فیکٹری میں آگ لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے صوبے جاوا کی ایک کینڈی فیکٹری میں گزشتہ روز لگنے والے آگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد اب 24 تک پہنچ گئی ہے۔ انڈونیشین حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں موجود 30 افراد اب تک لاپتا ہیں جن کی تلاش کی جارہی ہے۔حکام کے مطابق فیکٹری میں آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی تحقیقات جاری ہیں۔
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل




