rajab butt engages in inappropriate conversation

رجب بٹ کی خاتون میزبان سے نامناسب گفتگو، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

(روزنامہ جرأت)پاکستان کے معروف یوٹیوبر رجب بٹ ایک بار پھر اپنے متنازع بیان کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بن گئے۔حال ہی میں رجب بٹ نے ایک برانڈ کی تشہیری تقریب میں شرکت کی جہاں خاتون میزبان کے ساتھ ان کی گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔تقریب کے دوران خاتون میزبان نے مذاقاً کہا کہ وہ رجب بٹ کو اکثر کھیلوں کی تقریبات میں دیکھتی ہیں جس پر یوٹیوبر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’کیا آپ مجھے کلب میں دیکھنا چاہتی ہیں؟
رجب بٹ کے اس جواب پر خاتون میزبان نے فوری ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے ایک بار پھر نامناسب بات کر دی۔اس گفتگو کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے رجب بٹ کے رویے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک صارف نے لکھا کہ اسی لیے تعلیم ضروری ہے، جبکہ دوسرے نے کہا کہ ہمارے معاشرے کے معیار میں بہت کمی آگئی ہے۔ بعض صارفین نے رجب بٹ کے اندازِ گفتگو کو نامناسب قرار دیتے ہوئے ان کے رویے پر سوالات اٹھائے۔ر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں