noor zaman reached in asian game,s semi final

ایشین گیمز: پاکستان کے نور زمان بھی سیمی فائنل میں پہنچ گئے

(روزنامہ جرأت)جاپان میں جاری ایشین گیمز 2026 میں اسکواش کے ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے نور زمان بھی سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔نور زمان نے کوارٹر فائنل کے میچ میں ہانگ کانگ کے کھلاڑی کو شکست دی، انہوں نے چی ہی لیونگ کو تین ۔ ایک سے شکست دی۔پاکستانی کھلاڑی نور زمان کی کامیابی کا اسکور گیارہ ۔ سات، گیارہ ۔ چھ ، تین ۔ گیارہ اور گیارہ ۔ چار رہا۔
اس سے قبل پاکستان کے عشب عرفان نے بھی سیمی فائنل میں جگہ بنا لی تھی، عشب نے کوارٹر فائنل میں بھارت کے ویر چوٹرانی کو ہرایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں