britishpmkeirstarmer

برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کا مستعفی ہونے کا اعلان

(روزنامہ جرأت)برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ میری قیادت میں برطانیہ نے ترقی کی ہے، میں نے اپنے فیصلے سے برطانوی بادشاہ کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر بڑھتے ہوئے سیاسی دباؤ کے باعث جلد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے سکتے ہیں۔
امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر ایک بیان میں کہا تھا کہ کیئر اسٹارمر برطانیہ کے وزیراعظم کے عہدے سے مستعفی ہونے والے ہیں۔ تاہم انہوں نے اپنے اس دعوے کے حق میں کوئی تفصیلی ثبوت یا سرکاری معلومات فراہم نہیں کیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں کہا تھا کہ کیئر اسٹارمر دو اہم شعبوں، امیگریشن اور توانائی کی پالیسیوں میں ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے خاص طور پر شمالی سمندر میں موجود تیل اور گیس کے ذخائر کے استعمال سے متعلق پالیسیوں پر تنقید کی اور کہا کہ برطانوی حکومت ان وسائل سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی ہے۔
امریکی صدر نے اپنے بیان کے اختتام پر کہا تھا کہ وہ کیئر اسٹارمر کے لیے نیک خواہشات رکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں