پشاور:(روزنامہ جرأت) بنوں میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں اغوا ہوئے ایف سی کے دو اہلکاروں کو شہید کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق دونوں ایف سی اہلکاروں کے جسد خاکی تلگئی کے علاقے سے برآمد ہوئے۔ پولیس نے دونوں اہلکاروں کے جسد خاکی کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے خلیفہ گل نواز ٹیچنگ اسپتال بنوں منتقل کر دیا۔
یاد رہے کہ دونوں ایف سی اہلکاروں کو گزشتہ روز سیفن کوزی خیل کرم گڑھی کے علاقے سے اغوا کیا گیا تھا جن کی شناخت حوالدار اسحاق اور سپاہی عمر حیات کے ناموں سے ہوئی ہے۔




