liaquat baloch jamat e islami

جماعت اسلامی دھرنا چوتھا روز؛ حافظ نعیم ملک گیر ہڑتال کا اعلان کریں گے، لیاقت بلوچ

لاہور: (روزنامہ جرأت)جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں پیٹرول کی قیمت 225 روپے فی لیٹر کرنے کے حوالے سے دھرنا چوتھے روز بھی جاری ہے۔
لاہور میں دھرنے کے مقام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمان آج پشاور میں دھرنے کی قیادت کریں گے اور ملک گیر ہڑتال کا اعلان کریں گے، تمام پاکستانی اپنے حقوق کے لیے دھرنوں میں شرکت کریں۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل جماعت اسلامی نے آئی پی پیز کے خلاف اسلام آباد میں دھرنا دیا، ہم نے 7 اگست کو ملک بھر میں 510 سڑکیں بند کیں، تاریخ میں پہلی مرتبہ پرامن جمہوری سیاسی مزاحمت جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام آج حکومتی پالیسیوں سے مایوس ہیں، ریاست اور عوام میں فاصلے بڑھتے جا رہے ہیں، جماعت اسلامی عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کر رہی ہے۔ آج زراعت، صنعت اور تجارت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ پیٹرول پر 103 روپے لیوی سمیت 145 روپے مختلف ٹیکسز عائد ہیں، وفاقی حکومت کے 28 ماہ مکمل ہو چکے ہیں لیکن ڈلیور نہیں کر سکے، عوام پر 22 ارب سے زائد قرضہ روزانہ بڑھ رہا ہے، حکومتی اخراجات 42 ارب سے بڑھ ایک ہزار ارب سے بڑھ گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بجلی خسارہ سبسڈی کے باوجود بڑھتا جا رہا ہے، حافظ نعیم الرحمٰن نے بجلی کا معاملہ اٹھایا تو سب نے اتفاق کیا، ہمارے دباؤ سے حکومت نے آئی پی پیز کچھ بند کیں اور کچھ کے ساتھ بات کی، حکمران اپنی عیاشیاں اور پروٹوکول چھوڑنے کو تیار نہیں ہے جس کی وجہ سے آج نوجوان، کسان، طلبہ اور والدین سب پریشان ہیں۔
نائب امیر نے کہا کہ جماعت اسلامی 25 کروڑ عوام کی آواز بنی ہے، ہم عوان کا خون چوسنے والے حکمرانوں کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے، حکومت روزانہ پیٹرول کی قیمتیں بڑھا کر عوام کے ساتھ ظلم کر رہی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے گڈز ٹرانسپورٹرز کے ساتھ بھی مذاق کیا گیا ہے، حکومتی رویہ انتہائی ظالمانہ ہے، عوام کو پیس کر رکھ دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں