asfand yar kidnap

جنوبی وزیرستان اپر کے جوڈیشل سپرنٹنڈنٹ اسفندیار گھر سے اغوا

ٹانک: (روزنامہ جرأت)جنوبی وزیرستان اپر کے جوڈیشل سپرنٹنڈنٹ اسفندیار کو اغوا کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق جوڈیشل سپرنٹنڈنٹ اسفندیارکو گھر سے اغوا کیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ مسلح افراد نے 2 موٹر سائیکلوں پر رات 2 بجے جوڈیشل سپرنٹنڈنٹ اسفندیار کو گھر سے اغوا کیا اور انہیں لے کر فرار ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہےکہ اسفندیار کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، مختلف مقامات پرناکہ بندی بھی کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں