Govt increases petrol price by Rs5.58

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

(روزنامہ جرأت)حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا۔حکومت کی جانب سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 58 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 364 روپے 35 پیسے فی لیٹر مقررکی گئی ہے۔حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں بھی 4 روپے 18 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 385 روپے 95 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 9 ستمبر کے لیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں