کراچی:(روزنامہ جرأت) پولیس نے گل پلازہ آتشزدگی کیس کا چالان عدالت میں جمع کرادیا جس میں مارکیٹ کی ایسوسی ایشن کو مرکزی ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ پولیس نے چالان میں 87 گواہان کو شامل کیا ہے اور چالان میں گل پلازہ آتشزدگی میں فائر سیفٹی انتظامات پر بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔پولیس چالان میں کہا گیا ہےکہ کے ایم سی، فائربریگیڈ اور سول ڈیفنس کے خلاف کوئی غفلت نہیں پائی گئی، تفتیش کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت مختلف شواہد حاصل کیے گئے، فارنزک رپورٹ کے مطابق اشیاء میں کوئی دھماکا خیز مواد نہیں ملا، فارنزک رپورٹ میں کسی قابلِ اشتعال مائع کے آثار بھی نہیں ملے، رپورٹ میں بعض اشیاء میں جلنے کے بعد باقی رہ جانے والے ذرات کی موجودگی کی نشاندہی کی گئی ہے۔پولیس چالان میں گل پلازہ انتظامیہ کی مبینہ غفلت اور فائر سیفٹی انتظامات کا بھی ذکر کیا گیا ہے جب کہ چالان میں دکانوں اور عمارت میں موجود حفاظتی انتظامات سے متعلق بیانات بھی شامل کیے گئے ہیں۔پولیس نے چالان مزید قانونی کارروائی اور عدالتی حکم کے لیے عدالت میں جمع کرایا۔
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل




