اسلام آباد:(روزنامہ جرأت) سپریم کورٹ نے شہباز شریف کی جانب سے ہتک عزت کیس میں عمران خان کا حق دفاع بحال کردیا۔ سپریم کورٹ کی جسٹس عائشہ ملک نے مختصر فیصلہ سنایا اور عدالت میں بانی پی ٹی آئی کا حق دفاع بحال کرنے کا فیصلہ دو ججز کی اکثریت سے دیا گیا۔حق دفاع ختم رکھنے کے حق میں ایک جج کا اختلافی نوٹ بھی فیصلے میں شامل ہے۔اس کیس میں ٹرائل کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کا حق دفاع ختم کردیا تھا اور پھرلاہور ہائیکورٹ نے بھی حق دفاع ختم کرنے کا فیصلہ بحال رکھا تھا جس کے بعد عمران خان نے حق دفاع ختم کرنے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل




