spain defeated belgium

فیفا ورلڈکپ 2026 : اسپین نے بیلجیئم کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

(روزنامہ جرأت)فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے دوسرے کوارٹر فائنل میں اسپین نے بیلجیئم کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔لاس اینجلس میں کھیلے گئے کوارٹرفائنل میں اسپین نے بیلجیئم کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دی۔
سابق عالمی چیمپئن اسپین کی جانب سے پہلا گول فیبیان نے 30 ویں منٹ میں کیا جس کے بعد بیلجیئم کے ڈی کیٹالا نے41 ویں منٹ میں حساب چُکتا کردیا۔ٹورنامنٹ میں اسپین کی ٹیم کے خلاف پہلا گول اسکور کیا گیا۔
میچ کے اختتامی مراحل میں اسپین نے دوسرا گول کر کے 1-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کی۔ اسپین کی جانب سے گول 88ویں منٹ میں مرینو نے اسکور کیا۔یوں اسپین 1-2 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے 2026 کے ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بن گئی۔اس سے قبل فرانس کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں