field marshal asim muneer met iranian minister

فیلڈمارشل عاصم منیر کی ایرانی وزیر داخلہ سے ملاقات، خطے میں امن و استحکام پر گفتگو

(روزنامہ جرأت)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایرانی وزیر داخلہ سے ملاقات کی ہے، جس میں خطے میں امن و استحکام پر بات چیت کی گئی۔ذرائع کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے ساتھ ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران پاکستان اور ایران کے درمیان تعاون، علاقائی امن و استحکام اور باہمی تعلقات سے متعلق امور زیر بحث آئے۔ فریقین نے خطے میں امن کے فروغ اور دونوں ممالک کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر بھی بات چیت کی۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا یہ دورہ پاکستان کی جانب سے خطے میں امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہے۔ ان کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی شرکت نے دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی اور داخلی امور سے متعلق تعاون کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور فیلڈ مارشل کا حالیہ دورۂ ایران بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے، جس کا مقصد مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے خاتمے اور تنازع کے دیرپا و جامع حل کی کوششوں کو تقویت دینا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں