پشاور:(روزنامہ جرأت) محکمہ انسدادِ دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کی لوئر دیر میں کارروائی کے دوران 6 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔سی ٹی ڈی کے مطابق آپریشن کے دوران مارے گئے 6 دہشتگرد پولیس چوکی پر حملے اور اہلکار محمد اسماعیل کے قتل میں ملوث تھے۔سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشتگردوں کے قبضے سے 6 کلاشنکوف اور 3 دستی بم بھی برآمد ہوئے جب کہ فرار دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہیں۔
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خوارج کےخلاف کامیاب آپریشن پر کے پی پولیس اور سی ٹی ڈی کی ستائش کی اور کہا کہ بہادر سپوتوں نے خوارجی کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا، قوم کو سی ٹی ڈی اور پولیس کے بہادر جوانوں پر فخر ہے۔




