(روزنامہ جرأت)امریکی ریاست کیلیفورنیا نے مصنوعی ذہانت کی کمپنی اوپن اے آئی کیخلاف مقدمہ کردیا۔خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مقدمے کی وجہ اوپن اے آئی کے مصنوعی ذہانت کے ماڈلز سے متعلق وہ رپورٹس ہیں جن میں دعویٰ کیا گیا کہ اے آئی سے چلنے والے خود مختار ایجنٹس نے خود کار طور پر سائبر حملے کیے۔سان فرانسسکو کی عدالت میں دائر مقدمے میں اوپن اے آئی پر کیلیفورنیا کے صارفین کے تحفظ کے قوانین کی خلاف ورزی اور عوامی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔کیلیفورنیا کے اٹارنی جنرل روب بونٹا نے مؤقف اختیار کیاکہ اوپن اے آئی انتہائی طاقتور مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کو قابو کرنے میں ناکام رہی ہے۔اوپن اے آئی کے ترجمان نے کیلیفورنیا کےاٹارنی جنرل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ معاملے پر صرف اوپن اے آئی کو نشانہ بنانا درست نہیں، غلط سرگرمیوں کو سمجھنےاور انہیں درست کرنےکی ہرممکن کوشش کی جارہی ہے۔
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل




