cyborg cockroaches

سائنس دانوں نے قدرتی آفات میں پھنسے افراد تک ادویات پہنچانے کیلئے خاص کاکروچ تیار کرلیے

(روزنامہ جرأت)آسٹریلوی سائنس دانوں نے قدرتی آفات میں پھنسے افراد تک ادویات پہنچانے کے لیے کائیبورگ (cyborg) کاکروچ تیار کرلیے۔محققین کے مطابق خصوصی کیمروں اور انجیکشن آلات سے لیس ان کاکروچز کو paraborgsکا نام دیا گیا ہے، کاکروچز کے اعصابی نظام میں الیکٹروڈز نصب کرکے دور سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔
محققین نے بتایا کہ یہ کاکروچ تنگ اور دشوار راستوں سے گزر کر متاثرہ افراد تک پہنچ سکتے ہیں۔اس حوالے سے تجربات میں دوا پہنچانے کی کامیابی کی شرح 72 فیصد جب کہ قریبی فاصلے سے 95 فیصد رہی۔سائنس دانوں کا کہنا تھا کہ مستقبل میں انہیں زلزلوں، عمارتیں گرنے، سانپ کے کاٹنے اور دیگر ہنگامی حالات میں جانیں بچانے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں