mecca agreement key talks between pakistan saudia and turkey

مکہ معاہدہ؛ پاک،سعودی اور ترکیہ اہم مذاکرات 26 نومبر کو اسلام آباد میں ہوں گے

اسلام آباد:(روزنامہ جرأت) مکہ معاہدے پر پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اہم مذاکرات 26 نومبر کو اسلام آباد میں ہوں گے۔ذرائع کے مطابق پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کے درمیان مکہ معاہدے پر اہم مذاکرات 26 اور 27 نومبر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوں گے۔تینوں ممالک کے حکام مکہ معاہدے پر عمل درآمد، باہمی تعاون اور متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں