mir raza murder case

میر رضا قتل کیس میں مشکوک گیسٹ ہاؤس سے متعلق پیش رفت

کراچی:(روزنامہ جرأت) نوجوان تاجر میر رضا کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے اور میر رضا کے معدے سے تیزاب کی موجودگی کے شواہد ملے ہیں۔ذرائع کے مطابق میر رضا کے پھیپھڑے تیزاب کے باعث شدید متاثر ہوئے، میر رضا کی شرٹ پر تیزاب اور کسی اورکے پسینے کے نشان ملے ہیں، میر رضا کے ہاتھوں اور پیروں پر بھی تیزاب کی موجودگی کے اثرات پائےگئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ کے قریب موجود گیسٹ ہاؤس پر پولیس نے تالے لگا دیے ہیں، گیسٹ ہاؤس کو مشکوک ہونے پر بند کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گیسٹ ہاؤس میں کام کرنے والے 6 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، کیس سے متعلق اب تک 21 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، زیر حراست افراد میں میررضا کے دوست اور بزنس پارٹنرز بھی شامل ہیں، زیر حراست افراد کے بیانات بھی ریکارڈ کیے گئے ہیں۔دوسری جانب حکومت سندھ نے میر رضا کی موت کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ میر رضا کے والدین نے جوڈیشل کمیشن بنانے سے انکار کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں