Nawaz Sharif names Iftikhar Gilani as PML-N's AJK premier candidate

نواز شریف نے آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم کے نام کا اعلان کردیا

(روزنامہ جرأت)مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی کو وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کے منصب کے لیے نامزد کردیا۔نواز شریف نے بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی کو وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کردی۔بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے وزیراعظم آزاد کشمیر ہوں گے۔مسلم لیگ ن کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے افتخار گیلانی کی نامزدگی کی تصدیق کردی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) مرکزی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ایک جاری بیان میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی کو آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم کے منصب پر نامزد کیا ہے۔ ایکس پر اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی کو آزاد جموں و کشمیر کی وزارت عظمی کے عہدے پر انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں