firing in degree college noshaki

نوشکی میں مسلح افرادکی گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ، 3 طالبات زخمی

(روزنامہ جرأت)نوشکی میں مسلح افرادکی گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ سے 3 طالبات زخمی ہوگئیں۔نوشکی تھانہ سٹی پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نےگرلز ڈگری کالج میں فائرنگ کرکے 3 طالبات کو زخمی کردیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والی طالبات کو میر گل خان نصیر ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔
اس حوالے سے ایڈمن آفیسر نے بتایا کہ تین مسلح افراد مرکزی گیٹ سےداخل ہوکر پرنسپل آفس میں گھس آئے، مسلح افراد نے پرنسپل کے دفتر میں بھی توڑپھوڑ کی اورفائرنگ کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں