اسلام آباد:(روزنامہ جرأت) وزیراعظم شہبازشریف برطانیہ کے دورے پر روانہ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف برطانیہ کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ 2 دن لندن میں قیام کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف لندن میں قیام کے بعد امریکا کے دورے پر روانہ ہوں گے۔وزیراعظم شہبازشریف 25 ستمبر کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب بھی کریں گے۔
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل




