کراچی:(روزنامہ جرأت) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران سے جنگ بندی ختم کرنے کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی شیدی مندی دیکھی گئی۔ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ جنگ بندی کے خاتمے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچیج کا 100 انڈیکس 6713 پوائنٹس کم ہوکر 179542پر آگیا۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بھی 6 فیصد بڑا اضافہ دیکھا گیا، برینٹ کروڈ 78 اعشاریہ 82 اور ڈبلیو ٹی آئی 74 اعشاریہ 96 ڈالر کا ہو گیا۔




