(روزنامہ جرأت)ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے. یہ 2025ء میں فیڈکس کپ جیت کر دنیا کا تیسرا بڑا گالفر بن گیا. برطانیہ میں پیدا ہوا اور آٹھ مرتبہ یورپین ٹورنامنٹس جیت چکا ہےاسکی عمر 35سال ہے. اس کے بارے میں کہا جاتا ہے یہ بہت جلد گالف کی دنیا میں پہلے نمبر پر ہو گا. یہ گالف میں تیسرے نمبر پر کیسے پہنچا یہ کہانی بہت دل چسپ ہے. ٹومی فلیٹ ووڈ کا مقابلہ دنیا کے نمبرون گالفر سکاٹی شیفلر (Scottie Scheffler) سے تھا. فائنل راؤنڈ کیو ویلی میں تھا.جیتنے والے کھلاڑی کو فیڈکس کی طرف سے 21 لاکھ ڈالر انعام ملنا تھا، ٹومی فلیٹ ووڈ نے 26 ہولز کے گالف کورس میں فائنل شارٹ لگائی، گیند لڑھکی اور ہول کے کنارے پر پہنچ کر رک گئی.گالف کے رولز کے مطابق ہول کے کنارے پر اٹکی گیند کو دس سیکنڈز دیے جاتے ہیں گیند اگر اس دوران ہول میں چلی جائے تو یہ سکور بن جاتی ہے ورنہ دوسری صورت میں شارٹ ضائع ہو جاتی ہے. کھلاڑی،کیمرے اور تماشائی سانس روک کر گیند کو دیکھنے لگے گیند کی ایک کروٹ کی مالیت 21 لاکھ ڈالر تھی. آٹھ سیکنڈ گزر گئےگیند کنارے پر رکی رہی ٹومی فلیٹ ووڈ عملاً میچ ہارگیا لیکن پھر عجیب معجزہ ہواایک مکھی اڑتی ہوئی آئی اور گیند کے اس کنارے پر بیٹھ گئی جو ہول کی طرف تھا. مکھی کے معمولی سے وزن نے گیند کو حرکت دی اور وہ نویں سیکنڈ پر ہول میں گر گئی.گالف کورس پر سکتہ طاری ہو گیا مکھی نے ٹومی فلیٹ ووڈ کو کام یاب گالفر بنا دیا. 21 لاکھ ڈالر بھی دلا دیے اور گالف کے کھیل کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ایک دلچسپ اور حیران کن کہانی بھی دے دی۔ وہ مکھی کہاں سے آئی اور اس کا ٹومی فلیٹ ووڈ سے کیا رشتہ تھا؟ یہ دونوں مختلف مخلوقات ہیں. ان دونوں کا آپس میں کوئی تعلق نہیں تھا لیکن اس کے باوجود دونوں میں ایک رشتہ ایک تعلق تھا اور اس تعلق کو مقدر کہتے ہیں. یہ نصیب کی مکھی تھی یہ ہمیشہ اس وقت آتی ہے جب اللہ کسی کو اپنے ہونے کا احساس دلانا چاہتا ہے. یہ اس وقت آتی ہے اور ٹومی فلیٹ ووڈ جیسے لوگوں کو یہ پیغام دیتی ہے دنیا میں محنت، مہارت، کوشش اور جدوجہد سب کچھ نہیں ہوتی کامیابی کے لیے اللہ کا فضل اس کا رحم اوراس کا کرم چاہیے ہوتا ہے.
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل




