کراچی:(روزنامہ جرأت) امریکی شرح سود میں اضافے کی توقعات پر سونے کی قیمت میں مزیدکمی آگئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 12ہزار 800 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 38 ہزار 136 روپے ہوگیا ہے۔ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 10گرام سونےکی قیمت 10 ہزار 973 روپےکم ہو کر 3 لاکھ 75 ہزار 631 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی بازار میں سونے کی قیمت128 ڈالر کم ہوکر 4156 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔اسی طرح عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 3ڈالر 25سینٹس کی کمی سے 61ڈالر کی سطح پر آگئی۔
کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 325روپے کی کمی سے 6ہزار 578روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 279روپے کی کمی سے 5ہزار 639روپے کی سطح پر آگئی۔




