prime minister has arrived in peshawar to attend the apex committee

پشاور: گورنر راج، ایمرجنسی کے بعد وزیر اعظم کا پہلا دورہ پشاور، اہم فیصلے متوقع

(روزنامہ جرأت)خیبر پختونخوا میں گورنر راج ٓ اور ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف پہلے دورے پر پشاور پہنچ گئے۔وزیر اعظم کی صدارت میں ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس شروع ہوگیا، اجلاس میں خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، اجلاس میں گورنر خیبرپختونخوا سمیت اہم سول اور عسکری حکام شریک ہیں، اجلاس میں اہم فیصلے کیے جانے کی توقع ہے۔وزیر اعظم کو امن وامان کی صورت حال پربریفنگ دی جائے گی،‏ ‏وزیرخزانہ اورنگزیب،‏ وزیر قانون نذیراعظم تارڑ اور وفاقی وزیر انجنیئر امیر مقام بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق صوبائی ایڈوائزری کونسل کے ارکان وزیراعظم سے ملاقات کے لیے گورںرہاؤس پہنچ گئے،‏ علاقائی ترقیاتی سیکرٹریٹ کے متعلقہ حکام بھی گورنرہاؤس میں موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں