اسلام آباد :(روزنامہ جرأت)کراچی میں منشیات مقدمات میں گرفتار انمول عرف پنکی کے مبینہ رابطہ نیٹ ورک میں بیورو کریٹس اور سفارتی و بااثر شخصیات کے نمبرز سامنے آگئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں مبینہ طور پر لیک ہونے والی ایک حساس تحقیقاتی رپورٹ نے ناصرف سوشل میڈیا بلکہ سرکاری، سفارتی اور قانون نافذ کرنے والے حلقوں میں بھی تشویش کی نئی لہر پیدا کر دی ہے۔ دستیاب ڈیٹا اور اسپریڈ شیٹ کے ابتدائی جائزے سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ صرف چند فون نمبرز کی فہرست نہیں بلکہ ایک وسیع رابطہ نیٹ ورک کا خاکہ معلوم ہوتا ہے، جس میں مختلف شہروں، شعبوں اور بااثر حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے روابط شامل دکھائی دیتے ہیں۔ دوسری جانب پنکی کیس میں کراچی پولیس نے منی لانڈرنگ اور سائبرکرائمز کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے سے مدد مانگ لی ہے۔
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل




