petrol price

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

(روزنامہ جرأت)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کردیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
پیٹرولیم ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے میکنیزم کے تحت پیٹرولیم مصنوعات میں تبدیلی کی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 64 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں فی لیٹر قیمت 363 روپے 6 پیسے سے بڑھ کر 364 روپے 70 پیسے ہوگئی ہے۔پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 27 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے، اس اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 337 روپے 78 پیسے کی سطح پر آگئی ہے جبکہ گزشتہ روز 337 روپے 51 پیسے مقرر کی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں