(روزنامہ جرأت)وزیراعظم خصوصی ریلیف اسکیم کا ملک بھر میں اجرا کردیا گیا۔وزیراعظم آفس کے مطابق پاکستان بھر میں 100 روپےفی لیٹر رعایتی نرخوں پر پیٹرول کی فراہمی جاری ہے، 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کو بھی ایک ٹوکن پر ایک ہفتے میں 500 روپے کی رعایت ملےگی۔وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ ہفتہ وار ایک ٹوکن اورمہینےمیں 4 ٹوکن جاری کیے جائیں گے۔وزیراعظم آفس کے مطابق 800 سی سی تک گاڑی والے ہر 10روز میں 10لیٹرپیٹرول پر 100 روپےفی لیٹرکی رعایت حاصل کریں گے جب کہ ایک مہینےمیں 10 لیٹر کے 3 ٹوکن جاری کرنےکا سلسلہ بھی چلتا رہےگا۔
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل




