(روزنامہ جرأت)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 27ستمبر کو لانگ مارچ کرنے کے معاملے سے نمٹنے کے لیے پنجاب حکومت نے فوج اور رینجرز کی خدمات مانگ لیں۔ذرائع نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے اٹک، جہلم اور میانوالی میں رینجرز تعینات کرنےکیلئے وفاقی حکومت کوخط ارسال کیا گیا ہے، اس کے علاوہ خط میں راولپنڈی میں فوج تعیناتی کی بھی درخواست کی گئی ہے۔ذرائع نے کہا کہ خط میں رینجرز اور فوج کی تعیناتی 5 اکتوبر تک مانگی گئی ہے، محکمہ داخلہ پنجاب نےراولپنڈی، اٹک، جہلم اور میانوالی میں رینجرز تعینات کرنےکے لیے وفاقی حکومت کوخط لکھا۔
تحریک انصاف نے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔دوسری جانب پی ٹی آئی لانگ مارچ و احتجاج سے نمٹنے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں اضافی نفری کو پنجاب سمیت سندھ سے اسلام آباد، راولپنڈی اور اٹک طلب کیا گیا ہے۔




