mohsin naqvi

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا فینز کیلئے جشن آزادی کے سرپرائز کا اعلان

لاہور: (روزنامہ جرأت)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے فینز کے لیے جشن آزادی کے سرپرائز کا اعلان کردیا۔محسن نقوی نے کہا کہ نیشنل چیمپئن شپ کپ کا ایکشن براہِ راست جاری ہے، آپ کے کئی پسندیدہ اسٹارز میدان میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ شاداب خان، صاحبزادہ فرحان اور فخر زمان سمیت متعدد کھلاڑی ان ایکشن ہیں، اپنے دوستوں اور فیملی کے ساتھ اسٹیڈیم آکر میچز کو انجوائے کریں۔محسن نقوی نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں شائقین کا مفت داخلہ 3 بجے سے ہوگا اور آج رات 10 بجے جشنِ آزادی کے موقع پر آپ کے لیے ایک خاص سرپرائز بھی ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں