blast in dera ismail khan

ڈیرہ اسماعیل خان میں بی ڈی ایس کا کمرہ بارودی مواد سے تباہ

ڈیرہ اسماعیل خان:(روزنامہ جرأت) اعجاز شہید پولیس لائن میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کے انچارج ڈیرہ کے ہیرہ عنایت اللہ ٹائیگر کے سرکاری دفتر کے کمرے میں مبینہ طور پر اچانک سے آگ لگنے سے کمرے میں پڑا ناکارہ بارودی مواد پھٹ گیا .جس سے زوداردھماکوں کی آوازیں شہر بھر میں سنی گئیں۔ جس کے باعث عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر اس افسوسناک ناک حادثے میں عنایت اللہ ٹائیگر کے شدید زخمی ہونے کی اطاعات ہیں۔ کمرہ کی عمارت کے بھی منہدم ہونے کی اطلاعات ہیں۔ذرائع کے مطابق
ریسکیو ٹیموں نے موقعہ پر پہنچ امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں.
دوسری جانب باجوڑ کے علاقے تحصیل ماموند لوئی خرکی واڑہ ماموند میں گورنمنٹ پرائمری اسکول کو اڑا دیا گیا. پولیس ذرائع نے کہا کہ نامعلوم مسلح افراد نے بارودی مواد سے اسکول کو اڑایا، عمارت کو نقصان ہوا جب کہ جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں