meer raza ali case

کراچی: تفتیشی حکام نے میر رضا کے موبائل کا ڈیٹا ریکارڈ اور فارنزک رپورٹ حاصل کرلی

کراچی:(روزنامہ جرأت) میر رضا علی خان کے موبائل ڈیٹا ریکارڈ اور فارنزک رپورٹ تفتیشی حکام نے حاصل کرلی۔
تفتیشی حکام کے مطابق 28 جولائی کی رات میر رضا نےاپنے ایک دوست کو میسج کیا تھا، میر رضا نے دوست سے 3 کروڑ روپے ادھار مانگے اورکہا کہ میں بہت مشکل میں ہوں،رقم کی شدید ضرورت ہے۔
تفتیشی حکام نے کہا کہ میر رضاکی منگیتر نے رات 3 بج کر10 منٹ سے 3 بج کر50 منٹ تک مسلسل میسج کیے، اس نے منگیتر کے کسی میسج کا کوئی جواب نہیں دیا،موبائل ڈیٹا ریکارڈ سے لگتا ہےکہ میر رضامختلف لوگوں کا قرضدار تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ میر رضا کی مکمل میڈیکل رپورٹ تاحال نہیں آئی، ابتدائی میڈیکل رپورٹ سے اس کی فیملی مطمئن نہیں ہے، ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں وجہ موت گولی لگنا بتائی گئی ہے، فیملی کا دعویٰ ہے کہ میر رضا کے جسم پرتشدد اور جلنےکے نشانات ہیں، اگرفیملی دوبارہ میڈیکل کا کہتی ہے تو کروایا جائےگا۔
تفتیشی حکام کے مطابق آن لائن ٹیکسی ڈرائیور اور لاش کی ابتدائی اطلاع دینے والے شخص سمیت 15 لوگوں کابیان لیا گیا ہے، میر رضا کی موت خودکشی ہے یا قتل، اس کا باریک بینی سے جائزہ لیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں