terrorisat attack on police checkpost

کوئٹہ میں پولیس چوکی پر حملہ، 5 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ:(روزنامہ جرأت) کوئٹہ کے نواحی علاقے اغبرگ میں پولیس چوکی پر حملہ کیا گیا تاہم فائرنگ کے تبادلے کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔پولیس کے مطابق علاقے میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن بھی جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں