gilgitbaltistanassembly

گلگت بلتستان اسمبلی کے 2 حلقوں میں دوبارہ پولنگ کی درخواستیں مسترد

اسکردو: (روزنامہ جرأت)الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے 2 حلقوں میں دوبارہ پولنگ کی درخواستیں مسترد کردیں۔
چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجا شہباز نے جی بی اے13 استور 1 اور جی بی اے 16 دیامر 2 میں دوبارہ پولنگ کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔ الیکشن کمیشن جی بی اے 13استور 1 پر (ن) لیگ کے رانا فرمان علی کی جیت کو برقرار رکھا۔
چیف الیکشن کمشنر کے مطابق جی بی اے 16دیامر 2 پرپوسٹل بیلٹ پیپر کی گنتی مکمل ہونے کے بعد نتیجہ جلد جاری کیاجائیگا۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان اسمبلی میں دیامر کے تین حلقوں کے حتمی سرکاری نتائج بھی جاری کردیے گئے۔ریٹرننگ آفیسر کے مطابق حلقہ 15 دیامر1 میں آزاد امیدوار محمد دلپذیر 5962 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے اور حلقہ 17 دیامر 3 سے پیپلز پارٹی کے محمد نسیم کو 8954 ووٹ لے کر کامیاب قرار دیا گیا۔ ریٹرننگ آفیسر کے مطابق حلقہ 18 دیامر 4 سے مسلم لیگ (ن) کے ملک کفایت الرحمان 6081 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں