ducky bhai

یوٹیوبر ڈکی بھائی جی ٹی اے 6 کھیلتے ہوئے پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے، ویڈیو وائرل

(روزنامہ جرأت)پاکستان کے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی ویڈیو گیم ’جی ٹی اے 6‘ کھیلتے ہوئے اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ڈکی بھائی نے اپنے مداحوں کے ساتھ تین روز تک جاری رہنے والی لائیو اسٹریم کے دوران جی ٹی اے 6 کھیلی۔گیم کے اختتامی مناظر میں اہم کرداروں کی موت پر یوٹیوبر اس قدر جذباتی ہو گئے کہ کیمرے کے سامنے پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے۔ڈکی بھائی کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ ڈکی بھائی اپنی گرفتاری کے وقت بھی اتنا نہیں روئے تھے، جبکہ ایک اور صارف نے ان کے ردعمل کو حد سے زیادہ جذباتی قرار دیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈکی بھائی کے والد بھی حال ہی میں والدین کو اپنے بچوں کو جی ٹی اے 6 سے دور رکھنے کا مشورہ دے چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں