irans supreme leader calls for population growth and early marriage

ایران کے سپریم لیڈر کا آبادی بڑھانے پر زور، جلد شادی اور زیادہ بچوں کی اپیل

(روزنامہ جرأت)ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے ملک میں آبادی بڑھانے پر زور دیتے ہوئے شہریوں کو جلد شادی، بہتر صحت، بچوں کی پیدائش اور خاندانی نظام کو مضبوط بنانے کی ترغیب دی ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری پیغام کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای نے چوتھے قومی آبادی میں اضافے کے ایوارڈ کی تقریب کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ آبادی میں اضافہ ایران کی سائنسی، ثقافتی، اقتصادی اور سماجی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے میں مددگار ثابت ہوگا۔انہوں نے آبادی میں اضافے کو دشمنوں کے خطرات اور عزائم کا مقابلہ کرنے سے بھی جوڑا اور کہا کہ ملک کے روشن مستقبل کے خواہش مند ایرانیوں کو آئندہ نسلوں کے تسلسل کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
ایرانی سپریم لیڈر نے اس مقصد کو ایک ’’نئی اسلامی تہذیب‘‘ کے تصور سے بھی منسلک کیا اور خاندانی زندگی کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ان کے پیغام میں جلد شادی، صحت کی بہتر سہولیات اور بچوں کی پیدائش کی حوصلہ افزائی کو آبادی میں اضافے کے اہم عوامل قرار دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں