women cricketers central contracts

پی سی بی نے 27-2026 سیزن کیلئے ویمن کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹس دے دیے

(روزنامہ جرأت)پی سی بی نے 27-2026 سیزن کیلئے ویمن کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹس دے دیے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2026-27 سیزن کے لیے ویمن کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کردیا جس کے تحت 8 خواتین کرکٹرز کو 3 مختلف کیٹیگریز میں شامل کیا گیا ہے۔پی سی بی کے مطابق فاطمہ ثنا اور سعدیہ اقبال کو کیٹیگری اے میں ترقی دے دی گئی ہے، جبکہ منیبہ علی صدیقی، نشرہ سندھو اور سدرہ امین کیٹیگری بی میں برقرار ہیں۔اسی طرح عائشہ ظفر، گل فیروزہ اور صدف شمس کو کیٹیگری سی میں شامل کیا گیا ہے۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ فاطمہ ثنا اور سعدیہ اقبال کی مسلسل عمدہ کارکردگی کے اعتراف میں انہیں کیٹیگری اے میں جگہ دی گئی ہے۔سینٹرل کنٹریکٹس کی کیٹیگریز کا تعین کھلاڑیوں کی حالیہ فارم، فٹنس اور کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ویمن کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹس 30 جون 2027 تک مؤثر ہوں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس پی سی بی نے 5 کیٹیگریز میں 20 خواتین کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹس دیے تھے۔
تاہم نئے سیزن کے لیے کنٹریکٹ حاصل کرنے والی کھلاڑیوں کی تعداد کم کرکے 8 کردی گئی ہے اور کیٹیگریز کی تعداد بھی پانچ سے کم کرکے تین کردی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں