molana fazal ur rehman

15 صوبے بنانے کا حکومتی فیصلہ غلط ہے: مولانا فضل الرحمان

خانیوال:(روزنامہ جرأت) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 15صوبے بنانے کا حکومتی فیصلہ غلط ہے۔خانیوال میں جے یو آئی (ف) کے رہنما علامہ اکرام القادری کی عیادت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان کے آئین کا مذاق بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ 2 صوبے جل رہے ہیں، حکومت نئے صوبوں کی بات کر رہی ہے جب کہ حکومت عوامی اعتماد مکمل طور پر کھو چکی ہے، 15صوبے بنانے کا حکومتی فیصلہ غلط ہے قبل ازیں فاٹا انضمام کا فیصلہ بھی بدترین ثابت ہو چکا ہے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف سے بات چیت کررہے ہیں، اسمبلی میں مشترکہ لائحہ عمل بنائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں