لکی مروت ; دہشت گردوں کی فائرنگ سے سیکیورٹی اہلکار شہید

لکی مروت میں چھٹی پر آئے سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت کا سلسلہ تھم نہ سکا۔
تتر خیل میں چھٹی پر آئے ایف سی اہلکار معراج الدین اہلیہ سمیت دہشت گردوں کی فائرنگ کا نشانہ بن گئے۔
معراج الدین موقع پر شہید جبکہ اہلیہ بنوں لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئی.دونوں میاں بیوی رکشے میں جاریے تھے کہ دہشت گردوں نے نشانہ بنایا.
دو دن پہلے بھی لکی مروت شہر میں چھٹی پر آئے ایف سی اہلکار عشاء کے وقت اپنے گھر کے بیٹھک میں دہشت گردوں کی فائرنگ کا نشانہ بن کر شہید ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں