پاکستان کے معروف نوجوان گلوکار حسن رحیم رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔
حسن رحیم کی شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس پر مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے انہیں زندگی کے نئے سفر کے آغاز کی مبارکباد دی جارہی ہے۔
مداحوں میں یہ تجسس پایا جارہا ہے کہ حسن رحیم کی دلہن کون ہیں جس پر سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ حسن کی شادی ان کی کزن سے ہوئی ہے۔
گلوکار حسن رحیم کا تعلق چترال سے ہے اور وہ شادی کے دن اپنے روایتی لباس میں بےحد خوبصورت لگ رہے تھے۔ جبکہ ان کی دلہن نے آسمانی رنگ کے عروسی لباس زیب تن کیا ہے۔
حسن اس ویڈیو میں بےحد خوش نظر آرہے ہیں جبکہ شادی کی تقریب میں ان کے قریبی رشتہ دار اور دوست شامل ہیں۔