پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ لوئر دیر کے علاقے میدان میں پیش آیا جہاں ایک مکان کی چھت گرنے سے ایک بچی سمیت 5 افرادجاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ حادثے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق مکان کی چھت گرنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔
دوسری جانب ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ دیرلوئر کےعلاقے میدان حیاسیرے کے مقام پر سیلابی ریلےمیں پھنسے 2 افرادکوبچا لیاگیا۔