کے پی: 3 دنوں میں دہشتگردوں کے 10 مقامات پر حملے، 5 اہلکار شہید

پشاور: خیبرپختونخوا میں گزشتہ 3 دنوں میں 10 مقامات پر دہشتگردوں نے حملے کیے۔

خیبر پختونخوا پولیس کے مطابق دہشتگردوں نے گزشتہ 3 دنوں میں پشاور، دیراپر، دیرلوئر، شانگلہ اور بنوں میں پولیس پر حملے کیے۔

پولیس کا بتانا ہےکہ 14 اگست کی رات پشاور میں 3 مقامات پر حملے ہوئے، دہشتگردوں نے پولیس چوکیوں اور تھانہ حسن خیل پر حملہ کیا جب کہ 15 اگست کی صبح ناصر باغ روڈ پر پولیس وین پر دھماکا ہوا۔

خیبر پختونخوا پولیس کے مطابق دہشتگردوں کے حملوں میں 5 پولیس اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں