کراچی: مقامی عدالت نے لڑکی سے زیادتی، اغو اور دھمکیاں دینے والے ملزم کو سزا سنادی۔
کراچی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن شرقی نے لڑکی سے زیادتی، اغوا اور دھمکیاں دینے والے ملزم کو مجموعی طورپر50 سال قید کی سزا سنائی۔
سیشن عدالت نے ملزم پرمجموعی طورپر ساڑھے 16لاکھ روپےجرمانہ بھی عائد کردیا۔
استغاثہ کے مطابق جون 2021 میں 2 ملزمان نے 15 سال کی لڑکی کو اغوا کرکے اس سےزیادتی کی تھی، ملزمان نے متاثرہ لڑکی کے والد کو نازیبا ویڈیوز کا کہہ کر دھمکیاں بھی دی تھیں۔
عدالت نے کیس کا ٹرائل مکمل ہونے پر ملزم کو سزا سنائی اور کہا کہ استغاثہ ملزم پر جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہی ہے۔