سوات؛وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے جمعہ کے روز سوات کے ان علاقوں کا دورہ کیا جو حالیہ شدید بارشوں اور فلیش فلڈز سے متاثر ہوئے، جن کے نتیجے میں گھروں اور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا۔
دورے کے دوران، انجینئر امیر مقام نے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور جانی و مالی نقصانات پر گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوات کے عوام کو وفاقی حکومت کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔
وفاقی وزیر و صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجینئرامیرمقام نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں شانگلہ، سوات ، مانسہرہ سمیت صوبہ بھر میں سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ عوام کے ساتھ کھڑا ہوں۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور وفاقی حکومت کی جانب سے آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ فوری امداد اور طویل المدتی بحالی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،”
وفاقی وزیر نے انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ ریسکیو اور ریلیف آپریشنز میں تیزی لائی جائے اور متاثرہ خاندانوں کو خوراک، طبی امداد فراہم کی جائیں۔
وفاقی وزیر نے مردان، چارسدہ اور نوشہرہ کو محفوظ بنانے اور بروقت حفاظتی اقدامات کیلئے متعلقہ اداروں اور حکام کو ہدایات جاری کئے.