گلگت: نلتر ایکسپریس وے کا بڑاحصہ سیلاب میں بہہ گیا، سیاح پھنس گئے

گلگت: نلتر ایکسپریس وے کابڑا حصہ سیلاب میں بہنے سے سیاح پھنس گئے۔
ذرائع کے مطابق نلتر ایکسپریس وے کابڑا حصہ سیلاب میں بہہ گیا جس کے باعث زمینی رابطہ منقطع ہونےسے سیاح نلتر میں پھنس گئے ہیں۔

گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نلتر ایکسپریس وے کا بڑا حصہ سیلاب میں بہہ جانے کے بعد نلتر میں واقع 3 بجلی گھروں کو بند کردیا گیا ہے اور شہر میں بجلی کی سپلائی معطل ہے۔

ترجمان جی بی حکومت کے مطابق نلتر ایکسپریس وے کابڑاحصہ سیلاب میں بہہ جانے سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے جس سے متعدد سیاح نلتر میں پھنس گئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ جگلوٹ گورو میں دریاکا پانی نشیبی علاقوں میں داخل ہونے سے متعددگھر بھی زیر آب آگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں