زلمی فاؤنڈیشن اور جاوید آفریدی کی جانب سے خیبر پختونخواہ کےسیلاب متاثرین کے لیے ایک کروڑ روپےامداد کا اعلان

خیبر پختونخواہ میں سیلاب متاثرین کے لیے زلمی فاؤنڈیشن اور جاوید آفریدی نے ایک کروڑ روپےامداد کا اعلان کیا ہے۔
پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن کے چیئرمین جاویدآفریدی نے خیبر پختو خواہ میں سیلاب سے تباہ کاریوں پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے ۔۔
جاوید آفریدی نے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں ، قیمتی جانوں کے نقصان پر انتہائی رنج ہوا ہے
ہماری تمام دعائیں متاثرین کے ساتھ ہیں
جاوید آفریدی نے زلمی فاؤنڈیشن کی جانب سے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے ایک کروڑ روپے کا اعلان کیا ہے ۔
جاوید آفریدی نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم خیبر پختون خواہ کی عوام کے ساتھ ہیں
زلمی فاؤنڈیشن آنے والے وقت میں بھی اپنی ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں